اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی کی تعمیر نو کے لئے قطر کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی نے ایک سو تیس ضرورت مند گھرانوں کے درمیان ایک میلین ڈالر کی امداد تقسیم کی۔
اس موقع پر کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ پتی کے ایک سو تیس گھرانوں کے درمیان یہ امداد کریم ہائوسنگ پروجیکٹ کے تحت انجام دی ہے۔
غزہ پٹی کی تعمیر نو کے لئے بنائی گئی کمیٹی کے سربراہ محمد العمادی نے کہ جو امدادی رقوم کی تقسیم کے لئے غزہ پہنچے تھے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر پر مسلط کردہ پابندیوں کے باوجود ہم غزہ کی امداد جاری رکھیں گے اور اس پروجیکٹ کے تحت تین سو ستر گھرانوں کے درمیان امدادی رقوم تقسیم کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ قطر نے ۲۰۱۴ میں غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ پٹی پر حملے کے بعد یہاں پر اسپتال اور ڈسپنسریاں تعمیر کروائی ہیں۔
.......
/169